پشاور، ایل آر ایچ کا ایک ڈاکٹر اور 2نرسیں کورونا وائرس میں مبتلا

 پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

 پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ میں ذمہ داریاں نبھانے والے 3 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

 کورونا کا شکار ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر جبکہ 2 نرسیں ہیں۔ 

 انتظامیہ نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد تمام وارڈ کے عملے کے کورونا ٹیسٹ کروانا شروع کردئے جبکہ وارڈ میں داخل مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منور، ہیڈ نرس نصرت اور میل نرس منور کی طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے 2 ڈاکٹروں کا پی سی آر نیگیٹو آگیا ہے باقی تمام عملے کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، کارڈیو تھیوریسک یونٹ کو بند نہیں کیا جائے گا، یہ یونٹ ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے کھلا رہے گا۔