پشاور:خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے پہلی بار 2بچیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچیاں خیبرٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 4سالہ کبریٰ‘2ماہ کے عباس‘10ماہ کے جنید‘16ماہ کی بسمہ‘9ماہ کے ایان اور 10سالہ سلمیٰ کو پچھلے ماہ کی مختلف تاریخوں پر خیبرٹیچنگ لایا گیا تھا جن میں سے کبریٰ اور سلمیٰ چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں جبکہ دیگر 4بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
ہسپتال ترجمان نے 2بچیوں کے جاں بحق ہونے اورباقی 4بچوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پشاور کے ہسپتال میں 2بچیوں کے انتقال سے وہ اطلاعات غلط ثابت ہو گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے بچے متاثر نہیں ہوتے۔