کورونا سے مزید 59 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 10 ہزار 409 ہوگئی

  گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 59 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعدمہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 073 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 947 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں  کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35ہزار707 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 903 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 360 ہوگئی ہے۔