باچہ خان میڈیکل کمپلیکس اور کے ایم یو کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور: باچہ خان میڈیکل کمپلیکس اور خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باچہ میڈیکل کمپلیکس، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کو ٹریننگ سہولیات فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

طلبا کو نرسنگ، ڈینٹل ٹیکنالوجی اور ریڈیالوجی دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت پر ستخط کے موقع پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اسمبلی کے اراکین شریک تھے۔

 دونوں طبی اداروں کے مابین مفامتی یادداشت30سال کے لیے قابل عمل ہوگی۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طبی شعبے میں تربیت کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ اس اہم اقدام سے صوبے میں صحت کا شعبہ مزید مستحکم ہوگا۔