روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کردی 

اسلام آباد؛روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کرتے ہوئے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا سپٹنک فائیو کوروناویکسین91.4فیصدموثرہے۔ 

تفصیلات کے مطابق روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کردی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کے نام خط لکھا، فیصل سلطان کوخط روسی سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوا،۔

 خط میں روس نے سپٹنک فائیو ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی کیا۔

 ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان سے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوروناویکسین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سپٹنک فائیوویکسین کی اولین بیچ کی ڈیمانڈ س آگاہ کرے۔

 کیرل دیمیتروف نے کہا کہ روس کوروناکیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

 سپٹنک فائیوکوروناویکسین روس میں مقامی طورپرتیارکردہ ہے، سپٹنک  فائیو دنیاکی اولین رجسٹرڈکوروناویکسین ہے اور ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کی حامل ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین91.4فیصدموثرہے، جو فروری2021میں عوامی سطح پردستیاب ہوگی۔

 عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیو کی خوراک قیمت10ڈالرسے کم ہوگی۔ 

کیرل دیمیتروف نے بتایا کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین کی خشک قسم تیارکرلی ہے، سپٹنک فائیو کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان ہے، اس ویکسین کو منفی 2تا 8درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

 خط میں کہا گیا کہ سپٹنک فائیودیگرویکسینزکے مقابلے میں سستی ہے جبکہ نیشنل ریسرچ سینٹر فارایپیڈیمالوجی اور مائیکروبیالوجی کی تیارکردہ ہے۔

 روس پاکستان  کوسپٹنک فائیوکی کلینیکل ٹرائلزرپورٹ فراہم کرچکا ہے۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین فراہمی کی روسی پیشکش زیرغور ہے۔