مانسہرہ: گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

مانسہرہ: گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع  کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ پرپیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں بوڑھی ماں، میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ گھر والے رات کو گیس ہیٹر جلا کر بند کرنا بھول گئے تھے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔