پشاور:پشاور میں گھریلو تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے بھائی کو خاموشی کیساتھ دفنا دیاگیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور والدہ کی مدعیت میں قاتل بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسماۃ مصطفی جانہ بیوہ سفیر اللہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے ذاکر اللہ اور شکیل نے گزشتہ روز رقم کے تنازعہ پر تکرار کی جس پر ذاکر نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے شکیل کو قتل کردیا بعدازاں خاموشی کیساتھ مقتول کو مقامی قبرستان میں دفنادیاگیا ہے۔
پولیس کو اطلاع ملی تو وہ حرکت میں آگئی اور والدہ کی جانب سے قبرکی نشاندہی کے بعد قاتل بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق والدہ نے بتایاکہ مقتول شکیل نے رقم کے تنازعہ جب پر جھگڑا کیاتو پستول اٹھاکر اسے اور بہن کو قتل کرنا چاہتا تھا جس پر وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینے چلے گئے۔