راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں کی ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کی جانب سے ضلع مہمند کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
دہشت گردوں کے حملے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوگیا۔25سالہ سپاہی فضل واحد سوات کے علاقہ شانگلہ کا رہائشی تھا۔