گزشتہ ایک دن میں کورونا کے مزید 2 ہزار 482 مثبت کیسز رپورٹ ہونے سے ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34ہزار سے زائد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 482 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34ہزار049 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 075 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہزار 122 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہوگئی ہے۔