لاہور میں ایک خاتون سمیت تین جعل سازوں نے حاضر سروس ڈی آئی جی کی اہلیہ کے آن لائن اکاؤنٹ سے 10لاکھ روپے نکلوالیے جب کہ ایف آئی اے نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔
ایف آئی کے مطابق ملزم ارسلان، سیف اور نہیا نامی خاتو ن نے رحیم یارخان سے ڈی آئی جی کی بیگم کا جعلی ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ بنوایا اوراس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اہلیہ کی سم ملزمہ نیہا کے نام پر حاصل کی۔
ملزمان نے سم لینے کے بعد ڈی آئی جی کی اہلیہ کی بینکنگ انفارمیشن حاصل کی اور ان کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے نکلوالیے۔
ایف آئی اے نے ایک ملزم ارسلان کو فیصل آباد سے پکڑ لیا گیا جب کہ مرکزی ملزم سیف اور اس کی ساتھی نیہا کی تلاش جاری ہے۔