گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعدمہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 435 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33ہزار124 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 ہزار 313 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہوگئی ہے۔