کراچی، سرکاری عمارتوں میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا 

کراچی:بلدیہ عظمی کراچی حکام نے دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔ اور کہا بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

 کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظربلدیہ عظمی ٰکراچی حکام نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی بلڈنگ میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

 بلڈنگ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں اور بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔