پشاور:خیبر پختونخوا کے 6سیکنڈری کئیر ہسپتالوں کو ماڈل بنانے کے پائلٹ منصوبے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہری پور‘ایبٹ آباد‘کرک‘چارسدہ‘پشاور کے مولوی جی ہسپتال اور نصیراللہ بابر ہسپتال کے لئے 3ارب روپے کاپی سی ون منظور کر لیا گیا ہے۔
منصوبے کے مطابق ان ہسپتالوں کے شعبہ حادثات کو جدید ترین بنایا جائے گا ان کو جدید مشینیں اور 24گھنٹے آپریشنل بنایا جائے گا۔
ان میں جدید آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر بنائے جائیں گے‘ان ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹر اور سرجنز تعینات کئے جائیں گے‘ان ہسپتالوں کو کسی بھی بڑے ہسپتال کی طرز پر ڈھالا جائے گا‘۔
منصوبے کا بنیادی مقصد پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں پر رش کم کرنا اور شہریوں کو اپنے قریبی علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات دینا ہے۔