پشاور:بڈ ھ بیر پولیس سٹیشن کی حدود میں لیو یز اہلکار کے قتل میں ملوث اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4پولیس اہلکارو ں کو گرفتار کر لیاگیا ملزمو ں نے اعتر اف جرم بھی کر لیا ہے۔ چارو ں ملزما ن باڑہ شیخان پولیس چوکی میں ڈیو ٹی پر مامور تھے۔
ریا ض ولد فتح خان جو لیوی اہلکار تھا اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی مو ٹر کا ر میں جا رہا تھا کہ اسی دوران اسکی گاڑی پر فائر نگ ہو ئی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گیا پولیس نے مقتول کی گاڑی کو تحو یل میں لیکر اور کرائم سین سے شواہد اور گاڑی کے اندر فائر ہو نے والے کا ر توس کے خالی خول بھی بر آمد کر کے تحقیقا ت شروع کر دی۔
تاہم گزشتہ روز پولیس نے باڑہ شیخان پولیس چو کی میں ڈیو ٹی پر مامو ر چو کی انچا رج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصیب جان، حوالدار منا ن، سپا ہی شکیل اور صا لح محمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلہ قتل جو سر کا ری اسلحہ ہے بر آمد کر لیا۔
ملزمو ں نے اعتر اف جرم کر تے ہوئے بتایا کہ مقتو ل ریا ض کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے روکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی اور پولیس پر فائر نگ کی جوا بی کاروائی میں پولیس اہلکارو ں نے ان کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور پولیس اہلکارو ں کے ما بین کسی قسم کی ذا تی دشمنی نہیں تھی۔