یوں تو قدرت نے اپنی قوت سے دنیا کے تمام پھلوں میں کوئی نا کوئی خاصیت ضروری رکھی ہے لیکن ان میں مالٹے کو نمایاں مقام حاصل ہے جس میں بیش بہا فوائد موجود ہیں۔
لرجل نامی میگزین میں شایع ہونے والی تحقیق میں مالٹا اور اس کے جوس کے جادوئی فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے، مالٹے اور ان کا جوس وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتے ہیں، جو انسانی جسم میں آئرن کی اضافی پیداوار کو روکتے اور خون کی گردش سمیت تیزی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مالٹے کے جوس کے حیران کن فوائد
مالٹے میں وٹامن سی کے علاوہ اے کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے، جبکہ دیگر کئی اجزا جیسے میگنیشم، تانبا، پوٹاشیم، کلورین اورسوڈیم بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
ڈیمنشیا بیماری سے بچاؤ کا ذریعہ
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مالٹے کا جوس روزانہ ایک گلاس پینے سے ڈیمنشیا جیسی بیماری سے شفا حاصل ہوسکتا ہے اور اس کے لاحق ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں، مخصوص افراد پر مشاہدے سے پتا چلا کہ اس پھل کے جوس سے ڈیمینشیا کا خطرہ 74 فیصد تک کم ہوجائے گا۔
حافظے کی مضبوطی
برطانیہ کے یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ مالٹے کے جوس کا روزانہ استعمال حافظہ مضبوط کرتا ہے جس سے یاداشت تیز ہوتی ہے، مالٹے کے جوس میں موجود کیمیکلز خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور تناؤ کے نتیجے میں ہونے والے عمل آکسیکٹو سے اعصابی خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر اور دل کی حفاظت
فن لینڈ میں پبلک ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ مالٹے کا جوس دل اور خون سے متعلق مسائل کو روکتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر آدھ گلاس مالٹے کا جوس پینا دل کی صحت کے لیے مفید ہے اور بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے کیوں کہ اس میں کیلشیم، پوٹاشیم اور فولیٹ کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔
جوس انسانی جسم میں حفاظتی اثرات پیدا کرتا ہے، اور یہ سب سے طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم سے ٹاکسن فلٹر کرتا ہے اور نقصان دہ ذرات سے نجات دلاتا ہے۔
فالج سے بچاؤ
امریکی جریدے سٹروک میں شائع ہونے والی کے مطابق کھانے پینے والی اجناس میں وٹامن سی نہ ہونے کی وجہ سے فالج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، وٹامن سی کی کم مقدار والے لوگوں میں فالج کا خطرہ دو گنا سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا انہیں روزانہ دو گلاس مالٹے کا جوس پینا چاہیے۔
دائمی بدہضمی کا حل
مالٹے کے جوس مین دائمی بدہضمی کا علاج بھی موجود ہے، مالٹے کا جوس قبض کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جو عمل انہضام میں کمزوری یا بدہضمی کی وجہ سے ہوتی ہے، ماہرین کا مشورہ ہے کہ وہ افراد جو بدہضمی کا شکار ہیں وہ سونے سے پہلے ایک گلاس مالٹے کا جوس پیئیں۔