راولپنڈی: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2معمر افراد زخمی ہوگئے۔
اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بروہ اور خنجراب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2معمر افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 2شہری شہید ہوچکے ہیں، یکم جنوری سے اب تک بھارتی فوج نے 38مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔