میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر سیکورٹی فورسز پر حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو میرعلی گاؤں خدی کے قریب بنوں میرانشاہ مین روڈ پر واقع سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی کے اہلکار نائیک نشان علی شہید جبکہ دواہلکار حولدار سرفراز اور سپاہی شہید خان زخمی ہو گئے۔
شہید اور زخمی اہلکاروں کو میرعلی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن رات گئے تک کوئی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چار دن پہلے بھی سیکورٹی فورسز پر تحصیل دتہ خیل علاقہ منظرخیل میں حملہ ہوا تھا جس میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو چکے تھے۔