ایبٹ آباد: ایبٹ آباداورمانسہرہ میں گیس لیک ہونے سے دو خاندانوں کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے پھل گلاب روڈ پر کمرے میں سوئی گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی اور تین بیٹیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی نعشیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچائی گئیں 56سالہ جاوید ولد سکندران کی اہلیہ 45سالہ یاسمین بی بی اور تین بیٹیاں 13سالہ مریم، 7سالہ مروہ اور تین ماہ کی بیٹی صفہ کمرے میں سوئی گیس ہیٹر جلاکر سو گئے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے کے باعث جاوید ان کی اہلیہ اور تینوں کمسن بیٹیاں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے جاں بحق میاں بیوی اور بیٹیوں کو اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا۔
ادھر مانسہرہ کے گاؤں پوٹھہ میں گیس ہیٹرلیک ہونے اور دم گھٹنے کے باعث ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک ماہ کابچہ بھی شامل ہے۔
گاؤں پوٹھہ میں گھر میں گیس ہیٹرلیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے اویس ولد محمد خان‘مصباح بی بی زوجہ اویس اور ایک ماہ کابچہ حسنین ولداویس جاں بحق ہوگئے۔
تمام افرادکمرے میں گیس کاہیٹرلگاکرسوگئے تھے صبح جب دیر تک دروازہ نہ کھولاگیاتو دروازہ توڑ کر جب رشتہ دار اندر داخل ہوئے تو تینوں کی نعشیں پڑی تھیں مانسہرہ میں چھ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔