رسالپور:حسن ابدال کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں رسالپورکے رہائشی خاندان کے7 افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رسالپور سائنس منڈی کا رہائشی خاندان چہلم میں شرکت کے لیے بذریعہ چنگ چی رکشہ میں گئے تھے کہ واپسی پر حسن ابدال کے قریب تیز رفتا ر ڈمپرنے اوورٹیک کے دوران ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ پل سے نیچے گرگیا۔
چنگ چی رکشے میں سوار تین بچوں سمیت چار خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے زخمی دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہو نے والے افراد میں بیوہ عالم زوجہ نادر زوجہ سرفراز دختر نسیم اور نسیم کے تین نواسے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں وسیم اور وسیم کی والدہ شامل ہیں ان تمام افراد کا تعلق رسالپور کے علاقے سائیس منڈی سے تھا۔