کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ دہشت گرد گرفتار 

کراچی: کر اچی میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کا نام منصور عرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کررکھی ہے اور اس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے۔

 منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

 اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اور دھماکا خیزمواد کی ترسیل بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔