اسلام آباد:پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نور گل افغانستان میں مارا گیا۔
دہشت گرد پاکستان میں درجنوں خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا۔
افغان صوبے میں کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
بم دھماکے میں نور گل، نائب امیرحاجی رشیدعرف ماماہلاک اور کمانڈر وحید گل زخمی ہوا۔
نور گل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشت گرد ی میں ملوث رہا ہے جبکہ دہشت گرد اسلام آبادہائیکورٹ خودکش حملے اور شاہ نورانی مزارپر خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے۔
، نورگل کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کے سربراہ تھا، اس مالیاتی کمیشن کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردوں کوفنڈنگ کی جاتی تھی۔
دہشت گرد پاکستان میں درجنوں خودکش حملوں،ٹارگٹ کلنگ سمیت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پربھی حملوں میں ملوث ہیں۔