پشاور: پشاور میں 8بہنوں کے اکلوتے بھائی کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا۔
بی آر ٹی میں نجی کمپنی کا ملازم 8بہنوں کا اکلوتے بھائی تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیانعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔جبکہ ورثاء دھاڑیں مار مار روتے رہے۔
بی آر ٹی میں نجی کمپنی کا ملازم اسفندر گزشتہ روز ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اس پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ متوفی اسفندر بڈھ بیر کندے برہان خیل کا رہائشی ار آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ وہ گونگا اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا۔