اسلام آباد: کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ، 2 ہزار 521 نئے مریض رجسٹرڈ ہوگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ہے۔
24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 191 کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید دو ہزار پانچ سو اکیس افراد کا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ انیس ہزار 291 ہو گئی۔
، ایکٹوکیسز کی تعداد چونتیس ہزار سات سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 2 لاکھ 34 ہزار 654 تک پہنچ چکی۔
پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبرپختونخوا 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہو گئی ہے۔