لاہور:رواں سال کی پہلی قومی انسدادپولیومہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ مہم میں 3 کروڑ 93 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوئی۔
قومی انسداد پولیو مہم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مہم نے مقررہ ہدف کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا، مہم کاہدف 4 کروڑ56ہزاربچوں کی ویکسی نیشن تھا۔، کیچ اپ ڈیز کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی رسک علاقوں میں 5روزہ پولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیز تھے، ملک کے دیگر علاقوں میں 3روزہ پولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیزتھے۔
پنجاب میں 99،سندھ میں 99فیصدبچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل ہوئی۔ اسی طرح خیبر پختوانخواہ میں 95، بلوچستان میں 96 فیصدبچوں کی پولیوویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آزادکشمیرمیں 99، گلگت بلتستان میں 101فیصد بچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت میں 95 فیصد بچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل کی گئی۔ قومی انسدادپولیومہم میں بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے گئے۔
وٹامن اے کے قطرے5 تا 59 ماہ عمرکے بچوں کوپلائے گئے۔وٹامن اے کے قطرے پلانے کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا تھا۔
قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 87 ہزارورکرز نے حصہ لیا۔ قومی پولیو مہم سے قبل عملے کو کورونا ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی تھی۔