اسلام آ باد:کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، بلوچستان میں 18 ہزار 612، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 40 ہزار 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 949 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔
اب تک 4 لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 348 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی۔
پنجاب میں 4 ہزار 432، سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 241 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔