بھارت میں بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

ہریانہ: بھارت میں 17 سالہ بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں 17 سالہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس کا باپ گزشتہ 7 سالہ سے مسلسل اسے زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے اور اس کے احتجاج کرنے پر والد نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق بیٹی کی جانب سے شکایت پر ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جو ایک سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہے اور گزشتہ 7 سال سے اپنی بڑی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا

اس دوران وہ متعدد بار حاملہ بھی ہوئی لیکن وہ فوراً اس کا حمل ضائع کرودیتا، یہی نہیں وہ اپنی 11 سال کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کیا کرتا تھا تاہم اب تک اسے زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔