کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لڑکیوں کو جعلی آئی ڈیزکے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایک لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنےکی دھمکیاں دے رہا تھا،جس پر متاثرہ لڑکی کے خاندان نےملزم کے خلاف کاروائی کی درخواست دی۔
ایف آئی اے نے متاثرہ خاندان کی درخواست پرکاروائی کرتے ہوئے ملزم سے لڑکیوں کے نازیبا تصاویربرآمد کی ہیں۔
عدالت نے ملزم کو 21 جنوری تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔