پشاور:پشاور میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ کے نتیجہ میں خاتون 7بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کی صبح تقریبا ًساڑھے 6بجے کے قریب رشید گڑھی میں مہربان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں اس کی اہلیہ 40سالہ بس ہما،7بچے 15سالہ ریحان، 10سالہ عثمان، 8سالہ ابوبکر، 4سالہ شعیب، 10سالہ شمائلہ، 3سالہ ثنا اور2سالہ آصفہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں حیات آباد برن سینٹرمنتقل کردیا گیاہے تاہم زخمیوں میں 2بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔