پشاور:پشاور میں درندہ صفت شخص نے2کمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق نواب ولد حاجی میراگل ساکن لالہ زار کالونی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اس کا 6سالہ بیٹا روتے ہوئے گھر آیا جس نے وجہ پوچھنے پر بتایا کہ سعاد سکنہ لالہ زار کالونی اسے موبائل فون دیکر گھر لے گیا اور وہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایااور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا کہ تو وہ اسے قتل کردے گا۔
پولیس کے مطابق دریں اثنا نواب کے ہمراہ موجود اس کے ہمسایہ اکبر الرحمن ولد خیر الرحمن نے بتایا کہ 5روز قبل ملزم سعاد نے اس کے 7سالہ بیٹے کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم اس نے خوف کی وجہ سے کچھ نہیں بتایا جس پر پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔