لسبیلہ، کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ الٹ گئی، 2لیویز اہلکاروں سمیت8مسافر جاں بحق

 

 لسبیلہ: بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ بیلہ میں مسافر کوچ نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے۔

 ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا