پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے 20 ہزار ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور دیگر اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ صحت اہلکاروں کو دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے متاثر ہونے سمیت اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی حکومت کو ویکسین ملتے ہی پہلے مرحلے میں پشاور، سوات، بنوں اور ایبٹ آباد میں محکمہ صحت کے اہلکار کو انجکشن کے ساتھ دیگر 290 سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ این سی او سی اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے بھی حکومتی اقدام کو سراہا، ان کے مطابق آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کو ترجیحات میں رکھا جائے۔
ویکسین لگانے کے لئے محکمہ صحت کے 100 اہلکاروں کو اسلام آباد میں باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔