اسلام آباد، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس کے استعمال کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت  اسلام آباد اور راولپنڈی کے  19 ہسپتالوں کو پینل میں شامل کر لیا ہے 

 خیبرپختونخوا کے وہ شہری جو اسلام آباد یا راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں کسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں باآسانی اپنا قومی شناختی کارڈ دکھاکر مفت علاج معالجہ کرا سکیں گے۔

 ان ہسپتالوں میں اسلام آباد کے 9 ہسپتال شامل ہیں جن میں اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، اسراء اسلامک فاؤنڈیشن جنرل لمیٹڈ، رفاء انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، نوری ہسپتال، ایچ بی ایس ٹرسٹ، زوبیہ ہسپتال، میڈیکل کارڈیک سینٹر اور راول فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

 راولپنڈی کے 10 ہسپتالوں میں اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ، حیات ولی ہسپتال، الخدمت راضی ہسپتال سیدپور، الشہباز میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، آل سید ہسپتال، فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال، عباسی ہسپتال، بلال ہسپتال، عیشہ کڈنی سینٹر اور میگا میڈیکل سینٹر شامل ہیں۔