ٹانک: سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے2 جوان شہید ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے جنڈولہ روڈ پر منزئی کے قریب فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے نائیک خالد اور سپاہی ایاز شہید ہوگئے جبکہ سپاہی رمضان زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔