اسلام آباد:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
جمعرات کوانٹیلی جنس ذرائع نے شِنہواکو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر پیش آیا،دھماکہ کے بعد ایف سی کے اہلکار دہشت گردوں کو پکڑنے اور گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے ایک نئی چیک پوسٹ کے قیام کے لئے راستے کو صاف کررہے تھے جب ان کوسڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بارودی مواد سے نشانہ بنایاگیا۔
زخمی اہلکاروں کوجہاز کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ اس سے وابستہ عسکریت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کرکے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔