پشاور:نادرا نے صحت کارڈ پر اہلیت معلوم کرنے کے لئے موبائل فون سے میسج کے ذریعے معلومات کے لئے نمبر جاری کر دیا۔
‘انشورنس کمپنی نے گزشتہ ہفتے نادرا کو مراسلہ ارسال کیاتھا کہ مریضوں سے زیادہ معلومات کے لئے شہری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں اور پشاور میں گزشتہ ہفتے ایک روز میں 500کے قریب مریض داخل ہوئے تھے تاہم کاؤنٹر پر 5ہزار سے زائد لوگ اپنے اور اہل خانہ کی معلومات کے لئے آئے جس سے کاؤنٹرز پر بوجھ بڑھ گیا اور مریضوں کو تکالیف پیش آئیں۔
مسئلے کے حل کیلئے نادرا نے 9780کا نمبر جاری کردیااس نمبر پربغیر ڈیش کے شناختی کارڈنمبر میسج کے ذریعے بھیج کر اپنے اور اہل خانہ کے صحت کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
انشورنس کمپنی کے مطابق جن شہریوں کے بچے یااہلیہ رجسٹر نہیں وہ فارم ب بنانے اور اہلیہ کا شناختی کارڈ بنانے کے لئے نادرا سے رابطہ کریں۔