پشاور:صحت کارڈ میں حکومت کی جانب سے مقررکردہ 10لاکھ روپے کی حد ختم ہونے کے بعد بھی تشویشناک مریضوں کو علاج کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت اور انشورنس کمپنی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے بھر سے ایسے مریض بھی سامنے آرہے تھے جن کاسابقہ پروگرام میں بیلنس علاج پر ختم ہونے کی اطلاعات آرہی تھیں
جس پر اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر صوبہ بھر میں کسی بھی مریض کا 10لاکھ کا بیلنس ختم ہوتا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے تو اس کا علاج جاری رکھا جائے گا اور 10لاکھ کے بعد آنے والے اخرجات اس کے اگلے سال کے صحت کارڈ بجٹ سے منہا کر لئے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے انہیں وزیر صحت کی جانب سے بھی ہدایات ہیں کہ بیلنس ختم ہونے پر علاج کسی بھی طور رکنا نہیں چاہیے۔