چین  پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک مفت دیگا

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 فروری تک 11لاکھ خوراکوں کی ضرورت ہوگی فروری کے آخر تک مزید خوراک بھی مل جائیں گی۔

 اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے طویل گفتگو کی اور پاکستان کی ضروریات کا ذکر کیا اور قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ 31 جنوری تک فی الفور 5 لاکھ ویکسین کی خوراک دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنا جہاز بھیجیں اور اس دوائی کو فی الفور لے جائیں، یہ ایک خوش آئند خبر اور خوش آئند پیش رفت ہے اور انشاء اللہ اس سے بہت جانیں بچانے میں ہمیں کامیابی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سے ذکر کیا کہ ہماری ضروریات اس سے زیادہ ہے اور مستقبل میں اس کی ضرورت 11 لاکھ خوراک کی ہے اور اس پر بھی انہوں نے بڑی حوصلہ افزا بات کی اور کہا کہ ہم فروری کے آخر تک اس ضروررت کو بھی پوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ویکسن کی بھی دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو کھیپ آرہی ہے ایک تعاون ہے جس کے لیے پاکستان سے کچھ نہیں لے رہے ہیں۔

دریں اثنا انگریزی جریدے کے مطابق نجی شعبہ برطانوی ویکسین ایسٹرزنیکا میں دستیاب ہوگی 6ماہ میں ویکسین کی دو خوراکیں بذریعہ انجکشن لینا ہوگی۔