پشاور میں باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی (4 کلوگرام) منشیات ’آئس‘ برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم نجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جارہا تھا،جہاں پر فلائٹ سے قبل ملزم کے سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔
اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزم منشیات کو دبئی لےجانےکی کوشش کر رہا تھا،تاہم ائیرپورٹ پر دھر لیا گیا جسے مزید تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کےحوالے کردیا گیا ہے۔