نوشہرہ: تیز رفتار ڈمپرٹرک کی ٹکر سے مدرسہ جانے والے 2طلبا ء جاں بحق ہوگئے۔
دونوں طلبا جمعے کی ہفتہ وار چھٹی گزارنے کے بعد نوشہرہ حکیم آباد میں واقع مدرسہ جارہے تھے،ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خویشگی پایاں سے تعلق رکھنے والے جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے درجہ سابعہ کے 2موٹرسائیکل سوار طلبا قاری محمد وقاص ولد اختر علی خان اور فواد ولد کاکی ساکنان خویشگی یایاں ضلع نوشہرہ مدرسے سے جمعے کی ہفتہ وار چھٹی گزارنے آنے تھے۔
ہفتے کے روز صبح واپس موٹر سائیکل پر نوشہرہ حکیم آباد میں واقع مدرسہ جارہے تھے کہ اس دوران نوشہرہ چارسدہ روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نمبر نامعلوم نے ٹکر مارکر ان پر چڑھ دوڑی۔جس سے دونوں طلبا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ڈمپر ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔