صحت کارڈ، مریضوں میں کتنا اضافہ ہوا، یومیہ خرچ کتنا ہے؟

پشاور:صحت کارڈ منصوبے میں مفت علاج کے لئے آنے والے شہریوں کی تعداد میں 4گنا اضافے کے ساتھ یومیہ خرچ 3کروڑ تک پہنچ گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ایبٹ آبادمیں 1267مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہوئے جن پر 2کروڑ77لاکھ 63ہزار730روپے کے اخراجات آئے۔

بٹ گرام میں 448مریض داخل ہوئے جن پر 1کروڑ15لاکھ 41372روپے کے اخراجات آئے۔

بونیرمیں 608مریضوں پر1کرور79لاکھ23228روپے کے اخراجات آئے‘۔

چارسدہ میں 315مریضوں پر 75لاکھ38ہزار417‘چترال میں 1699مریضوں پر2کروڑ5لاکھ36018روپے‘ہری پورمیں 213مریضوں پر21لاکھ33ہزار327‘کوہستان میں 189مریضوں پر 57لاکھ19ہزار102روپے خرچ ہوئے۔

لوئردیرمیں 3988مریضوں پر93لاکھ58ہزار1493‘ملاکنڈمیں 2917مریضوں پر73لاکھ58ہزار282‘مانسہرہ میں 1016مریضوں پر1کرور71لاکھ58738‘مردان میں 492مریضوں پر 1کروڑ4لاکھ60665‘نوشہرہ میں 264مریضوں پر 58 لاکھ56ہزار194‘پشاورمیں 536مریضوں پر 1کروڑ52لاکھ22659روپے کے اخراجات آئے۔