اسلام آباد؛ کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار 295 تک پہنچ گئی۔
چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 594 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 32 ہزار چار سو بارہ شہری متاثر ہوئے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 628 ہے جبکہ کورونا سے متاثر 2 ہزار 70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھرمیں 76 لاکھ 42 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 285 کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 981 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570 کیسز، خیبرپختونخوا 65 ہزار 287، بلوچستان میں 18 ہزار 736 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد 40 ہزار 713، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 795 ہوگئی ہے۔