شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشنز، 2کمانڈرز سمیت5دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ  آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیر ستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں دہشت گردوں کے خلاف کئے گئے آپریشنز  میں ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد کمانڈر زسمیت پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

 اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی اور خیسور میں آپریشن کئے۔

 خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد کمانڈرز سمیت پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

 ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر سیدرحیم عرف عابداور سیف اللہ بھی شامل ہیں، سید رحیم 2007 سے اب تک سکیورٹی فورسز پرکیے جانے والے17 حملوں میں ملوث تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن ایجنسیوں نے سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردوں کی بھرتی کا ٹاسک دیا ہوا تھا، سید رحیم وانا اور میر علی میں خود کش حملہ آوروں کا انچارج تھا۔

،سید رحیم چار  قبائلی عمائدین اور تین انجینئرز کے قتل میں ملوث تھا، مارا جانے والا دہشت گرد نومبر 2020 سے جنوری 2021 تک دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا۔

سید رحیم وانا، میر علی میں خودکش سینٹرز کا انچارج تھاجبکہ سیف اللہ سکیورٹی فورسز پر  ہونے والے بارودی سرنگوں کے حملے میں ملوث تھا۔