لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں گورا قبرستان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بھی گورا قبرستان کے قریب تھانہ بھاٹی کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو کچل ڈالا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم تینوں نوجوان دم توڑ چکے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ عمر، 18 سالہ زاہد اور 21 سالہ علی شامل ہیں، تینوں لاہور کے علاقے کارپوریشن چوک آؤٹ فال روڈ کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں خاندان کے دو افراد اور ایک ملازم تھا۔