اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 23مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11318تک پہنچ گئی۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1629نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا4 لاکھ 88 ہزار901 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33820تک پہنچ گئی۔
اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2070 تک پہنچ گئی،پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2414 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3217تک پہنچ گئی۔
صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17827،صوبہ پنجاب10555،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1610،صوبہ بلوچستان273،آزاد جموں وکشمیر308جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد30رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ19ہزار481مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ38ہزار894،خیبر پختونخوا60476،اسلام آباد38737،بلوچستان18284،آزاد جموں وکشمیر8261جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4770تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د40815تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں 65 ہزار532، سندھ میں 2 لاکھ 41ہزار200، پنجاب میں ایک لاکھ 54ہزار 17، بلوچستان میں 18 ہزار 750، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 825 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 568 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 839، اسلام آباد میں 468، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد جموں و کشمیر میں 256فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 76لاکھ 80 ہزار242ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 36607نئے ٹیسٹ کئے گئے۔