باجوڑ:تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں کمرے کی چھت گرنے سے دو لڑکیاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کے عمریں بارہ سال اور اٹھارہ سال ہیں۔
ڈپٹی کمشنر فیاض خان شیرپا ؤنے بدان واقعہ کے بعد ہیڈکواٹر خار ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔
ڈی سی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے میتوں کو ایمبولنس میں روانہ کردیا جبکہ دو زخمیوں کے علاج کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ ان زخمیوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔