کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ  افغانستان میں مارا گیا؟

اسلام آباد:کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 قابل اعتماد ذرائع نے کہا ہے کہ منگل باغ جس کا تعلق خیبرضلع سے تھا کو جمعرات کی صبح افغانستان کے مشرقی صوبے نگر ہار کے ضلعے نازیان میں ایک بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

 سرکاری ذرائع نے بھی کہا ہے کہ انہیں بھی منگل باغ کی افغانستان میں ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم منگل باغ کی تنظیم نے واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

 فوجی آپریشنوں کے بعد منگل باغ اور انکے حامی افغانستان منتقل ہو گئے تھے۔

 منگل اور انکی کالعدم تنظیم پر سیکیورٹی فورسز، قبائلی رہنماؤں اور نیٹو کی گاڑیوں پر حملے کا الزام ہے۔ وہ پاکستانی حکام کو ان جرائم کی بنیاد پر مطلوب تھے۔