مینگورہ: چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

مینگورہ: چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ  چڑھانے کی کوشش پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقہ لاخار میں چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ  چڑھانے کی کوشش پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق بچی ستوریہ کو پرانی عداوت ختم کرنے کیلیے سورہ کی بھینٹ چڑھا یا جارہا تھا

اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کوحراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔