صوابی: سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب دو کاروں کے ٹکرانے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب سوات ایکسپریس وے پردو موٹر کار یں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کاروں میں سوار تین خواتین سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس مقامی پولیس اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پشاور سے ہے اور یہ سوات سے پشاور جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ ظہیر شاہ اور تین خواتین شامل ہیں۔