فیصل آباد:فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں لڑکی نے اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سہیلی ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق تینوں لڑکیوں کی آپس میں دوستی تھی تاہم سہیلیوں کے گھر والوں نے دونوں لڑکیوں کو ملزمہ شاکرہ سے میل جول سے منع کیا تھا جس پر وہ شدید ناراض تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاکرہ نے مکان کی چھت پر آکر اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ملزمہ نے خود بھی زہریلی گولیاں نگل لیں تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے کر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے ملزمہ سے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔