راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈ کے قریب لوئر دیر میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگر دمارے گئے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرنیڈ برآمد کرلئے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 3دہشت گرد مارے گئے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں
ہلاک دہشتگردوں میں عابد، یوسف خان کا تعلق سوات جبکہ عبدالستار کا تعلق مردان سے ہے۔